وحدت نیوز(کوہاٹ) انجمن حسینیہ پاراچنار کے مرکزی جنرل سیکرٹری جلال حسین طوری کا خصوصی ویڈیو پیغام جاری ہوگیا ہے ۔
جلال حسین طوری نے کہا کہ جرگہ کامیاب اورہمارا معائدہ ہوگیا ہے، جو خوش آئند ہے۔ تمام مومنین سمیت اہل سنت علماء کے حمایت پرمشکور ہیں۔
ہم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سے گزارش کرتے ہیں کہ اندرون ملک اور بیرون ملک جاری دھرنے ختم کرنے کی اپیل کریں۔
ملک بھر میں جاری دھرنوں کے شرکاء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انشاءاللہ جلد پاراچنار کے راستے کھل جائیں گے ۔
جلال حسین بنگش نے ملک وبیرون ملک دھرنوں کی کال دینے پر کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی کاوشیں لائق صد تحسین ہیں۔