Print this page

باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانا حسینیت ہے ،رکن پنجاب اسمبلی زہرانقوی

18 ستمبر 2018

وحدت نیوز(لاہور) رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام امن ،محبت ،صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے،باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانا حسینیت ہے ،شہادت سیدنا امام حسینؑ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کو حقوق دلانے کا پیغام دیتی ہے ،معرکہ کربلا نے حق کا پرچم بلند کیا اور باطل کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنادیا ،سیدنا امام حسین باطل کے سامنے ڈٹ گئے سرکٹا دیا مگر باطل کے سامنے جھکے نہیں ،آپ نے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش فرماکرواضح پیغام دے دیا دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالے ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ امن محبت بھائی چارگی اور رواداری کے فلسفے کو نا صرف محرم الحرام میں بلکہ پورا سال فروغ دینا چاہیے ،انتہا پسند امن کے دشمن اسلام اور پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنٹ ہیں ،انتہاپسندی کو فروغ دینے والے اسلام وپاکستان دشمن عناصر کے ایجنٹ ہیں ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree