نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا ذکر دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کرتا ہے، ایم ایل اے بی بی سلیمہ

15 ستمبر 2018

وحدت نیوز (گلگت) نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کا ذکر دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کرتا ہے۔محرم الحرام ایثار وقربانی اور ظالم حکمرانوں سے نجات دلانے کا مہینہ ہے۔امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گی۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما و رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ کربلاحق پرستوں کی رزمگاہ اور حماسہ حسینی کی لازوال داستان کا نام ہے۔امام حسین ؑ نے اپنے قیام کے ذریعے ظاہری تقویٰ اور پرہیز گاری کی نمائش کرنے والوں کے چہروں سے نقاب الٹ دیئے اور حق وباطل کے درمیان ایک ایسی لکیر کھینچ دی کہ قیامت تک فاسق وفاجر حکمرانوں کو ذلیل ورسوا ہوتے رہیں گے۔امام حسین ؑ نے دین محمدی کے سنہرے اقدار کی بحالی اور انسانیت کی بقا کیلئے وقت کے فاسق و فاجر حاکم کیخلاف قیام کیا اور قیامت تک آزادی وحریت کے پرستاروں کیلئے ایک تابندہ مثال قائم کی۔آج کربلا کی اس لازوال قربانی سے سبق لیتے ہوئے دنیا کے ظالم و استکباری قوتوں کیخلاف امام عالی مقام کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر قیام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جن حکمرانوں کے ہاتھ ظلم سے رنگین ہیں، محرم کے آغاز سے ہی ان پر لرزہ طاری ہوتا ہے اورایک انجانے خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے کہ جس دن دنیاوالوں کو حسین ؑ کی معرفت حاصل ہوجائے زمانے کے فرعونوں کے تخت الٹ دیے جائینگے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں حسین ؑ کی حاکمیت قائم ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree