مجلس وحدت مسلمین و جامعہ شہید مطہری ملتان کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ چوک کمہارانوالہ سےمرکزی القدس ریلی نکالی گئی

30 April 2022

وحدت نیوز(ملتان) قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ چوک کمہارانوالہ سے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان و جامعہ شہید مطہری ملتان کے زیراہتمام ایک عظیم الشان مرکزی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا علامہ وسیم عباس معصومی، سیلم عباس صدیقی، انجئنیر مہر سخاوت، سید اقبال مہدی ایڈووکیٹ نے کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔ اسرائیلی ظلم و زیادتی کی انتہا ہو چکی مگر افسوس اقوام متحدہ نے ہمیشہ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح بانی پاکستان نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔

رہنمائوں نے مزید کہا کہ مسلمان قبلہ اول پر یہودیوں کے قبضے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ تمام عالم اسلام یکجا ہو کر اسرائیل سے قبلہ اول اور بیت المقدس کو بحال کرواکر یہودیوں سے آزاد کروائیں۔ ریلی میں مولانا امیر ساقی، مولانا مجاہد جعفری، مولانا غلام جعفر انصاری، حسنین علی انصاری، مظہر کات، ممتاز حسین ساجدی، مولانا صابر حسین، مولانا فرمان، حسن رضا، غدیر شیرازی، علی گیلانی شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی پتلا اور پرچم نذر آتش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree