ایم ڈبلیوایم نے ملتان کےضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوارزین قریشی کی حمایت کا اعلان کردیا

23 June 2022

وحدت نیوز(ملتان)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کو پیپلز پارٹی چلاررہی ہے تو اس کا اللہ حافظ ہے۔ تاہم انہیں مزید محتاط ہونا چاہئے۔ سندھ میں پی پی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ بلاول بھٹو تو انٹرن شپ کر رہے ہیں انہیں کوئی سیریس نہیں لیتا۔ بلاول بھٹو تو صرف فیس ہیں اصل فیصلے تو آصف زرداری کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے ضمنی انتخابات میں زین قریشی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کا پڑھا لکھا اور موثر طبقہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوئے۔ ملکی اور بین الاقوامی حالات پر بات چیت ہوئی اور ساتھ مل کر چلنے فیصلہ ہوا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی مستقبل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ دونوں پارٹیوں کی جانب سے پولیٹیکل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی آمد سے ہماری صفوں میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے دفتر میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب صدر علامہ اقتدار نقوی، سلیم عباس صدیقی، علامہ قاری نادر حسین علوی، وسیم عباس زیدی، دلاور زیدی، حسنین انصاری، غلام رضا عابد، صفدر حسین خان، فخر نسیم صدیقی، عترت کاظمی، سمیت مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

انہوں نے کہا ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کا امیدوار تک نہیں ہے۔ پی پی کارکن پریشان ہیں۔ یوسف رضا گیلانی اور ان صاحبزدگان کو مجھ سے ایک خاص لگاو ہے۔ یوسف رضا گیلانی آوٹ آف دی باکس جا کر میری مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اشارہ ملا ہے۔ حکومت کے اقدامات پر عوام پر بوجھ بڑرہا ہے۔ تاجر، ٹرانسپورٹرز، کسان حکومت سے مطمین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے وضاحت کر دی یہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں ہے۔ تحریک انصاف نے اپنے اکاونٹس کی تفصیلات سامنے رکھ دی۔ کیا پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنی فنڈنگ کے وسائل بتائے۔ صرف تحریک انصاف کو ٹارگٹ مت کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ اداروں کی اہمیت کو سمجھا اور ان کا احترام کیا ہے۔ ہم نے ادارے کا ہمیشہ دفاع کیا ہے۔ ادارے مستقل ہوتے ہیں۔ جنہوں نے اداراں پر تنقید کی وہ آج حکومت میں ہیں۔ حکومت دباو ڈال کر وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے کوشاں ہے۔ حمزہ اگر یہاں آتا ہے تو خلاف ورزی کرے گا۔ اگر وزیر آتے ہیں کمپین پر تو ان کا امیدوار زد میں آجائے گا۔

پی پی 217 میں ترقیاتی کاموں کا ہونا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ میں نے رات الیکشن کمیشن کو پی پی 217 کی تصویر بھیجی ہے۔ الیکشن کمیشن نے سرکاری وسائل کے استعمال پر نوٹس لے لیا ہے امید ہے کہ کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا ضمنی انتخابات میں امن و امان قائم ہونا چاہیے۔ اگر پنجاب پولیس سے امن و امان قائم نہیں ہوتا تو پھر دیگر اداروں کو آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم کر کے 1100 ارب کا نقصان کیا گیا۔ نیب کے قانون میں ایسی ترمیم کی کہ سب کھایا پیا سب ہضم ہو گیا۔ عابد شیر علی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عابد شیر کا پوچھنا ہے تو رانا ثنا اللہ سے پوچھیں ان کے لیول تک نہیں گر سکتا، اگر انہوں نے میری یا میرے بیٹے کی آفشور کمپنی کا انکشاف کیاہے تو وہ آفشور کمپنیوں کی لسٹ بناکر لے آئیں وہ میں ن لیگ کے نام کردونگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree