چہلم کے موقع پر عزاداروں پر بنائے گئے بلاجوازمقدمات فوری ختم کیے جائیں، علامہ وسیم معصومی

20 September 2022

وحدت نیوز(ملتان) ضلع کچہری میں مومنین کی ضمانتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع عزاداروں کا پیدل جلوسوں میں شریک ہونا کس قانون کے تحت جرم ہے،؟؟ پنجاب حکومت اور بالخصوص ملتان انتظامیہ کی جانب سے بے گناہ عزاداروں پر قائم مقدمات فوری ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ ملتان میں مقدمات قائم ہوئے ہیں حالانکہ ملتان کی عوام نے پرامن انداز میں جلوسوں میں شرکت کی ہے۔ پنجاب حکومت اور ملتان انتظامیہ اپنے اقدامات پر نظرثانی کریں بصورت احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ ملک کو آگ و خون میں غلطاں کرنے والوں کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ دیے جا رہے ہیں جبکہ محب وطن پاکستانیوں کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداری اور عزاداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں بصورت دیگر حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree