وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک بھر میں8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع منایاجائے گا، ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کو مسمار کرنے اور شام میں داعشی درندوں کی جانب سے حضرت عمر بن عبدالعزیز و خانوادے کی قبور کو شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا ایک طبقہ مسلسل مزارات کی بے حرمتی میں مصروف ہے۔ داعشی فکر اورسوچ نے پاکستان میں داتا دربار، عبداللہ شاہ غازی، شہباز قلندر اور سخی سرور دربار پر حملے کیے ہیں۔ مزارات پر حملہ اور قبور کو شہید کرنا داعشی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ شام میں صحابی رسول عمار یاسر، حجربن عدی، اویس قرنی اور دیگر کو شہید کرنے والے عناصر نے عمر بن عبدالعزیز کے مزار کو شہید کیا۔عمر بن عبدالعزیز وہ واحد اُموی خلیفہ تھا جس نے اہلیبیت کو اُن کا حق واپس کیا، عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر اہلیبیت کے بغض میں حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسے عناصر کو اسلام دشمن سمجھتے ہیں چاہے وہ شام میں عمر بن عبدلعزیز کے مزار کو شہید کرنے والے ہوں یا جنت البقیع میں موجود امہات المومنین، ازواج مطہرات، آئمہ اہلیبیت اور صحابہ کرام کے مزار کو شہید کرنے والے ہوں۔ پاکستان میں ایک منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پرحکومتی ایس او پیز کے تحت ملتان میں احتجاجی ماتمی ریلی گھنٹہ گھر چوک سے فوارہ چوک تک نکالی جائے گی۔

وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کو پر امن بنانا ہر شہری کا قانونی وشرعی فریضہ ہے ۔ علاقے میں امن ہوگا تو معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ۔ حالیہ دنوں نلتر میں دہشت گردی کسی گہری سازش کا پتا دیتی ہے ۔ حکومت کے غیر منصفانہ فیصلوں اور اقدامات سے علاقے میں بے چینی پھیلتی جارہی ہے ۔ نلتر میں بے بنیاد الزام پر مسلح گروہ کی دہشتگردی سے پورا علاقہ غمزدہ ہے ۔ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاکر غمزدہ خاندانوں کی داد رسی کی جائے ۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نومل میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن اور بھائی چارے کا دین ہے اور ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف گردانتا ہے ۔ امن اور بھائی چاے کی فضا قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ حکومت انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر مظلوم کی داد رسی کرے اور ظالم کوقانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سز ا دے تو عوام کے دلوں میں قانون کی حاکمیت جگہ بنائے گی ۔ نلتر حسین ترین سیاحتی پوائنٹ ہے جہاں پر جس انداز میں دلسوز واقعہ ر ونماہوا ہے اس پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور اس حسین وادی میں اس طرح کی دہشت گردی کے پیچھے جو بھی پوشیدہ ہاتھ کارفرما ہے انہیں قانون کی گرفت میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہونے پائے ۔ اگر حکومت نے کسی دباؤ میں آکر لیت ولعل سے کام لیا تو اس کے سنگین نتاءج برآمد ہونگے ، لہٰذا ہمارا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ قانون کی رٹ قائم کرتے ہوئے مجرموں کو کڑی سے کڑی سزادی دے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ88 کو تین دہائیاں گزرنے کے باوجود مجرموں کیخلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کرکے ملت تشیع کیساتھ انتہائی ظلم روا رکھا گیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت حالیہ واقعے کو بھی ماضی کے تناظر میں دبانے کی کوشش سے باز رہے اور اسے سنی شیعہ تنازعہ قراردیکر علاقے کو بد امن کرنے کے کسی بھی اقدام کوسختی سے کچل دیا جائے گا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے انتہائی فعال مذہبی شخصیت ، مبلغ دین، ایم ڈبلیوایم ضلع خیرپور کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور حیدری مسجد رانی پور کے پیش نماز مولانا احسان اللہ رجائی کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مولانا احسان اللہ رجائی قومی وملی درد رکھنے والے متحرک اور نڈر شخصیت تھے۔ ان کی دینی وملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خدا مرحوم کو جوار آئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس اور ایم ڈبلیوایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقرزیدی نے مرحوم کی مغفرت سمیت اہل خانہ، جملہ پسماندگان اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل سعود نے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں آل رسول ؑ کے مقدس مزارات کی بے حرمتی کی جس کے باعث کروڑوں مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔ 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع وہ المناک دن ہے کہ جب اھل بیت اطہار صحابہ کرام اور امہات المومنین کے مقدس مزارات کو ڈھا کر دنیائے اسلام کو غمزدہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج آل سعود کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے امریکا اور اسرائیل کی غلامی اور سرزمین وحی حجازمقدس کے عزت و احترام کی پامالی کے باعث آج آل سعود دنیا بھر میں رسوا ہو چکے ہیں۔ آج دنیا بھر کے اہل ایمان آل سعود کے کردار کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یمن میں مظلوم مسلمانوں کا قتل عام اسکول اور شادی کی تقریب پر بمباری کرکے معصوم بچوں اور خواتین کو قتل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بن سلمان کی جانب سے سرزمین وحی پر اصلاحات کے نام سے دین اسلام کی تعلیمات سے بغاوت کی گئی اور جوا کے اڈے قائم کر کے حجاز مقدس کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ آل سعود خاندان کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی اور اس رساکشی میں شاہی خاندان کا آپس میں دست و گریباں ہونا اب صیغہ راز نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالی جنت البقیع عنقریب خدا کے صالح بندوں کے پاکیزہ ہاتھوں سے تعمیر ہوگا۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے مسافروں اور شہدائے پاکستان کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سولجر بازار میں چراغاں اور فاتحہ خوانی کی گئیں۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی، علامہ سجاد شبیر رضوی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل عابدی، کیپٹن وصی حیدر، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما جنید منشی، تاجر رہنما عبدالغفار کانانی، سماجی رہنما وجہیہ الحسن عابدی، دانش عابدی، ساجد سعید، شاہ زیب رضوی، افتخار حسین نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما ناصر الحسینی نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں صدمات کا مقابلہ بلند حوصلے اور جراتمندی سے کرتی ہیں، سانحات زندگی کا حصہ ہیں تاہم اس طرح کے واقعات عموماََ ذمہ داران کی دانستہ غفلت اور نااہلی سے رونما ہوتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطے میں بھارت کے جارحانہ کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بدترین عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لداخ میں بھارت افواج کو بدترین ہزیمت کا سامنا کرنے کیساتھ بھارتی سورماؤں کاغرور بھی خاک میں مل گیاہے۔پوری دنیا میں رسوا ہونے کے باوجود بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آیا۔مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور جنوبی ایشیا میں ہندوستان کا مذموم کردار عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا اعلان ہندوتوا کے مکروہ عزائم کی عکاسی ہے،نام نہاد عالمی قوتوں اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت داخلی انتشار کے سبب اپنی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔بھارت کے اندر زور پکڑتی ہوئی علحیدگی پسند تحریکیں بھارت کی سالمیت کے خاتمے کا سبب بنے گا، بھارت کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے تاہم بھارت اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے پڑوسی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہے۔بھارت شیطان کا وہ روپ ہے جس کی شر انگیزیوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو جس بربریت سے ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔پاکستانی سرحدوں پر بھارتی دراندازی اس کی جنگی جنون اور سفاکیت کو ظاہر کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ اداروں کی پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد منظر عام پر آچکے ہیں، ان حقائق کے باوجود مودی کی حکومت اپنی بدمعاشی پر اٹل ہے،چین کی طرف سے منہ کی کھانے کے بعد ضروری ہے کہ  پاکستان کی جانب سے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جو ہمیشہ پیٹھ پیچھے وار کرتا ہے۔ملک کے ہر دشمن کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

Page 18 of 1508

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree