وحدت نیوز(مقالہ جات) آیات اور روایات کے مطابق ریا کاری کی بعض نشانیاں یوں ہیں:
انفاق کا باطل ہونا
خدا کی محبت سے محروم ہونا.
شیطان سے ہمدمی
خفی شرک: امام صادق(ع) سے روایت ہے:
کُلُّ رئاءٍ شِرْکٌ إنَّه مَنْ عَمِلَ لِلنّاسِ کان ثَوابُهُ عَلَی النّاسِ و من عَمِلَ للهِ کان ثوابُهُ عَلَی اللهِ. (ترجمہ: ہر طرح کا ریا شرک ہے، جو کوئی لوگوں کی خاطر کام کرے گا اس کا صلہ بھی لوگوں کے ذمے ہے اور جو کوئی خدا کی خاطر کام کرے گا اس کا ثواب بھی خدا پر ہے۔
علاج؟
ریا دور کرنے کے بعض طریقے درج ذیل ہیں
عمل میں ریا کرتے وقت غضب الہیٰ کی طرف توجہ کریں.
خداوند متعال کے عطا کردہ انعام کے مقابلے میں لوگوں کے فضول انعام کی طرف توجہ نہ کرنا.
لوگوں کے جھوٹے وعدوں، ناشکری، قدر دانی کے مقابلے میں لوگوں کی ناتوانی، اور انکے بھول جانے کی طرف توجہ کرنا.
دلوں کی تسخیر پر خداوند کی قدرت کی طرف توجہ کرنا.
ریاکاری کرنا اور لوگوں کے سامنے رسوا ہونا اور اس کے مقابلے میں خداوند کی قدرت کی طرف توجہ کرنا.
اور اس کی طرف توجہ کرنا کہ ریا انسان کے اعمال اور اس کے اخروی انعام کو ختم کر دیتا ہے.
خود کو اس چیز کا عادی بنائے کہ اپنے اچھے اور نیک کاموں کو چھپ کر انجام دے.
محمد جان حیدری
مرکزی تربیتی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان