ایم ڈبلیوایم مشہد مقدس کی جانب سے جشن ولادت امام حسن مجتبیٰ ؑ و دعوت افطار کا اہتمام

20 April 2022

وحدت نیوز(مشہد مقدس) ولادت باسعادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس (موسسہ شہید عارف الحسینی) کی طرف سے جشن و افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کی سعادت محمد جواد رضا نے حاصل کی۔ مظہر عباس جوادی نے تلاوت حدیث کساء کی۔ قمر علی کشمیری نے اپنی بہترین آواز میں نعت رسول مقبول پڑھی، معروف شاعر اکبر سرسوی نے امام حسن مجتبی علیہ السلام کی بارگاہ میں اپنے کلام کا بہترین نذرانہ عقیدت پیش کیا، سید عارف موسوی نے بھی بارگاہ کریم اہلیبیت میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

پروگرام کے خطیب حجة الاسلام علی رضا نقوی تھے، جنھوں نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی سیرہ طیبہ پر خصوصی گفتگو کی۔ جشن کے اختتام پر دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے روزہ داروں کے لئے ایک پرتکلف افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا، پروگرام کے آخر میں تمام عالم اسلام کے لئے خصوصاً وطن عزیز کی سالمیت کے لئے دعا کرائی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree