علامہ ابرارحسینی نے ایم ڈبلیوایم یوکے کی کابینہ کے اراکین کا اعلان کردیا

30 January 2023

وحدت نیوز(یوکے)مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب یوکے کے صدرحجت الاسلام مولانا ابرار حسینی کی سربراہی میں ملک بھر سے ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوا- اس اجلاس کی ابتدا ءبرادر ہاشم رضا حسینی نے تلاوت کلام اللہ مجید سے کی-

‎تلاوت کے بعد جناب سید عامر عباس صاحب نے مجلس وحدت کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی- جس کے بعد میٹنگ کا آغاز یوکے کے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مولانا غلام حر شبیری  کے خطاب سے ہوا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم وملت کی نمائندہ جماعت ہے جس نے پاکستان کے شیعوں کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر ایک قومی تشخص عطا کیااور آج یہ جماعت قوم و ملت کی امیدوں کا مرکز ہے-

مولانا حر شبیری کی گفتگو کے بعد ایم ڈبلیو ایم یوکے کے صدرعلامہ ابرارحسینی نے یوکے میں مجلس وحدت کا شعبہ قائم کرنے کا  اعلان کیا اور مجلس وحدت یوکے کی مرکزی کابینہ تشکیل دی جس میں مرکزی معاون صدر اغا جواد صاحب اور نائب صدر سید عامر عباس نقوی منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خاور اور ایڈیشنل سیکرٹری سید حسن کاظمی منتخب ہوئے  نیز مرکزی کمیٹی میں برادر شفقت کیانی اور برادر فہیم نقوی اور ہاشم حسینی کے نام شامل کیے گئےاور لوٹن کیلئے نمایندہ کی ذمہ داری برادر آغا غلام عباس کو سونپی گئی۔

اجلاس کے اختتامی کلمات کےطور پر حجت الاسلام ابرار حسینی نے پاکستان میں متنازعہ بل کو یکسر مسترد کیا اور ملکی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  اپنے بیان میں کہا پاکستان کی امن و سالمیت کا واحد حل قومی الیکشن ہیں -ملک کے موجودہ نازک حالات میں دھونس ، دھاندلی اور گرفتاریاں ملک کیلیے شدید نقصان دہ ثابت ہونگی اور فاشسٹ نظام کسی طرح قابل قبول نہیں ہو سکتا -



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree