مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم سید اسدعباس نقوی کی زیر صدارت اجلاس ،لاہور کو ماڈل ڈویژن بنانے کا عزم

25 October 2024

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹریٹ میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت لاہور کی ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی اور ضلعی مسئولین کی شرکت ۔ لاہور مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں لاہور ڈویژن کو ماڈل بنانے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے کی۔اجلاس میں صوبائی مسئولین ، ضلعی کابینہ ضلع لاہور کے اراکین کے علاؤہ ضلع لاہور کے ٹاؤن صدور نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ لاہور ڈویژن کو ماڈل ڈویژن بنانا ہے ۔ اس کےلئے آج سے لاہور ڈویژن کے اضلاع (لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب اور قصور) کے مسئولین کے ساتھ ترتیب کے ساتھ نشستیں رکھی گئی ہیں ۔

سید اسد عباس نقوی نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج پہلے مرحلہ میں  ضلع لاہور کے مسئولین کے ساتھ میٹنگ کررہے ہیں ۔ہمیں یہ کام پہلے کرنا چاہیے تھا ۔ مگر دیر آید درست آید ۔ آج سے ہی ہم آپس میں ہم آہنگ ہوکر فعالیت شروع کریں تو ان شاءاللہ جلد ضلع لاہور اور لاہور ڈویژن کو ماڈل ڈویژن بنادیں گے ۔ ان شاءاللہ ۔اس کام کے لئے ہمت اور حوصلے چاہیے ۔ آپ دوستوں کے جذبے قابل قدر ہیں اور ہم آپ کے جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ اس راہ میں مشکلات آئیں گی مگر گھبرانا نہیں ۔ الہی کاموں میں آزمائش ضرور ہوتی ہے مگر ساتھ کامیابی بھی ملتی ہے ۔ ہماری جدوجہد ظہور امام مہدی علیہ السلام کے لئے زمینہ سازی کرنی ہے ۔ لہذا امام علیہ السلام کے لئے راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عبور کرنا ہوگا ۔ وہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم آپس میں مربوط ہوکر تسلسل کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ الحمدللہ آج لاہور کے برادران نے اس بات کا ثبوت دیا ہے وہ پورے عزم کے ساتھ اور مصمم ارادے کے ساتھ اس کام کے لئے تیار ہیں ۔ ان شاءاللہ ۔

لاہور کے ضلعی صدر جناب نجم عباس خان نے کہا آج آپ نے دیکھ لیا ہم آپس میں مربوط ہیں تو یہ اجتماع ممکن ہوا ہے ۔ ہمارے ٹاؤن صدور ہمہ وقت تیار ہیں ۔ اور ہم اپنی فعالیت سے ثابت کریں گے ۔ مرکزی شوری عمومی کے اجلاس میں آپ نے دیکھا کہ پچھلے دو سالوں سے لاہور پہلے نمبر پر رہا ہے ۔ آئندہ بھی ان شاءاللہ لاہور کو ماڈل ضلع بناکر دیکھائیں گے ۔ ان شاءاللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree