سانحہ ماڈل ٹاون اور الیکشن میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لئے شریف برداران کو اقتدار سے مستعفی ہونا ہوگا، ناصر شیرازی

30 August 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحد ت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے طاقت کا راستہ اخیار کیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ دونوں بھائیوں کو ہرحال میں جانا ہوگا تبھی ممکن ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انقلاب مارچ میں شریک جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں کیا۔ سربراہی اجلاس میں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری ، مسلم لیگ قاف کے چودھری شجاعت حسین، سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا اور مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی۔اس موقع پر ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھ اکہ الیکشن کی شفاف تحقیقات اور سانحہ ماڈل ٹاون کی شفاف تحقیقات اس وقت تک نہیں ہوسکتیں جب تک وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ استعفیٰ نہ دیں۔ عارضی طور پر دونوں بھائیوں کو جانا ہوگا ، اگر تحقیقاتی کمیشن دونو ں بھائیوں کو بری کردیتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا کہ وہ وزارت عظمیٰ اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سببھال لیں، تاہم ان کی موجودگی میں شفاف تحقیقات  ہونا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گیند حکومت کے کورٹ میں ہے  اور اس نے فیصلہ کرنا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree