وحدت نیوز(لاہور) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پہلی مرتبہ مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرنے کیلئے صوبائی دفتر لاہور میں آئیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔ تمام جماعتوں کے رہنماوں کی علامہ ناصرعباس جعفری اور ان کی سیاسی ٹیم سے ملاقات بھی ہوگی اور بعد ازان دن اڑھائی بجے ایک پریس کانفرنس کی جائیگی، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق انقلاب مارچ سے قبل اس ہنگامی پریس کانفرنس کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔