اسکردو( اسلام آباد) خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کواردوا سکردومیں امام حسنؑ مجتبٰی علیہ السلام کلینک کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئر مین نثار علی فیضی ، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکر ٹری علامہ آ غا مظاہر موسوی ،ڈویژنل ڈپٹی سیکر ٹری علامہ زاہد حسین زاہدی اور اس علاقے کے امام جمعہ و جماعت علامہ اسما عیل نجفی ،ڈاکٹرز و دیگر معززین علاقہ شریک تھے اس موقع پر ڈاکٹرز نے 100 سے زائد مریضوں کا فری طبی معائنہ کیا جن میں خواتین بچے،بوڑھے اور جوان شامل تھے خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئر مین نثار علی فیضی نے کہا کہ کلینک کا بننا یہاں کے لوگوں کی درینہ خواہش تھی کیونکہ اس علاقے میں کوئی صحت کی سہولیات موجود نہ تھی اللہ تعالی کے کرم سے خیرالعمل فاؤنڈیشن کو آج یہ اعزاز حاصل ہوا کہ ہم اس کلینک کا افتتاح کر رہے ہیں کیونکہ خیرالعمل فاؤنڈیشن کا مقصد ہی خدمت خلق ہے اوریہاں کے سینکڑوں لوگ اس سہولت سے مستفید ہونگے اس کلینک میں نادار ،مستحق اور غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا ۔ علاقے کے لوگوں نے خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے اس اقدام کو سر اہتے ہوئے اسے علاقے کے لوگوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا ۔تقریب کے آخر میں علامہ آغامظاہر موسوی نے خیرالعمل فاؤنڈیشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی ۔