جعلی اور غاصب حکمرانوں کیخلاف عوامی ضرب عضب کا جلد آغاز ہونے کو ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

05 July 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کی پرامن اور جمہوری جدوجہد کی مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران اخلاقی، قانونی اور آئینی طور پر حق حکمرانی کھو چکے ہیں، پاکستان کے تمام محب وطن اور جمہوری قوتوں کو چاہیئے کہ وہ ان خائن اور ظالم حکمرانوں کیخلاف میدان عمل میں نکلیں اور مظلوموں کو ان کے حقوق دلانے میں کردار ادا کریں،خواتین پر اندہوناک ظلم نے حکمرانوں کی فرعونیت کو واضح کر دیا، ظلم کی سیاہ رات کے خاتمے کی تحریک میں ہر اول دستہ ثابت ہونگے،ایم ڈبلیوایم نے دس نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے میں دو اضافی  تجاویز چوہدری شجاعت اور طاہر القادری کو پیش کردی ہیں ،تاحال کسی مشترکہ الائنس کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا،مشروط حمایت جاری رہے گی ،ان خیالات کا اظہارعلامہ ناصرعباس جعفری نےپاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پر علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضااور  مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الہی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہماری بے گناہ ماوں ، بہنوں ، بیٹیوں پر گولیاں چلا کر نواز لیگ نے ثابت کر دیا کہ وہ سیاسی اختلاف کے نتیجے میں خواتین کو بھی راستے کی دیوار بنتانہیں دیکھ سکتے،بوڑھوں ، بزرگوں اور خواتین پر بربریت کہاں کی مردانگی ہے، شریعت اور مشرقی روایات بھی بزرگو ں پر لاٹھیاں برسانے کی اجازت نہیں دیتی، جوان مرداور خاندانی اصولوں کے حامل افراد بھی خواتین پر ہاتھ نہیں اٹھا تے،بے شرم قاتل حکمرانوں کے مقابلے میں  مظلوموں کو اکھٹا کر نے کا وقت آچکا ہے، پاکستان میں گذشتہ 35 سالوں سے ہماری قوم کی نسل کشی ہوئی جو کہ اب بھی جاری ہے، لیکن ان ظالم حکمرانوں نے ہمیشہ سے قاتلوں اور ظالموں کو پناہ دی اور مظلوموں کے خون کا مذاق اُڑایا، اب ہم اپنے شہداء کے پاک لہو کو رائیگان نہیں جانے دینگے، دشمن ہمیں تقسیم کرکے حکمرانی کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، انشاءاللہ اس ملک کو مشکلوں کی دلدل سے اس کے باوفا بیٹے ہی نکالیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے کیخلاف ضرب عضب کا آغاز کامیابی کیساتھ شروع کر دیا ہے، اب ان غاصب حکمرانوں کیخلاف عوامی ضرب عضب کا جلد آغاز ہوگا، ہم نہ فقط سنی و شیعہ بلکہ مسیحی ، ہندو اور سکھ برادری کے حقوق کی جنگ بھی اسی پلیٹ فارم سے لڑیں گے،جس سے ان غاصبوں اور ظالموں کا صفایا ہوگا۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کو پیش کیئے گئے دس نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے میں دو نکاتی اضافی تجاویز طاہر القادری صاحب کو پیش کر دی گئی ہیں ، انشاء اللہ باہمی مشاورت سے ایم ڈبلیوایم کے نکات کی شمولیت کے بعدیہ پاکستان بھر کے مظلوم عوام کا ایجنڈہ ہو گا، شہیدوں کے وارث اگر اہل ہوں تو شہیدوں کا خون اثر رکھتا ہے،نا اہل ہوں ، جھکنے والے ہوں ، بکنے والے ہوں ،شہیدوں کی روح کے قریب نہ ہوں ، ان کے ارمانوں ، امنگوں اور احساسات کو محسوس نہ کرتے ہوں وہ شہیدوں کے لائق وارث نہیں ہوتے،انشاء اللہ ہم ثابت کریں گے کہ ہم شہیدوں کے پاک و پاکیزہ خون کےاہل وارث ہیں نا اہل وارث نہیں  ، ان کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں،ان شہیدوں کے پاک خون کی بدولت اس ملک میں تبدیلی آئے گی،انہوں نے کہا کہ  ہم لاشوں پر سیاست کر نے والے ہوتے جنازے مال روڈ پر ہوتے ، پورے ملک کی عوام کو اکھٹا کرتے، ہم نے لاشوں پر سیاست نہیں کی بلکے ان ظالم حکمرانوں نے لاشیں دینے کی سیاست کی ہے اور انہیں اس سنگین جرم کا خمیازہ جلد ہی  بھگتنا پڑے گا، انشاء اللہ بہت جلد عوام کی مدد اور تعاون سے اس عرض وطن سے تفرقوں ، نفرتوں، کدورتوں کا خاتمہ ہوگامحبت آئے گی،وحدت آئے گی اور آشتی کا راج ہو گا، بے امنی کا خاتمہ ہوگا، بے روزگاری ختم ہو گی، عوام کو مساوی حقوق کے موقع ملیں گے۔انہوں نے آخر میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ جب مشترکہ طور پر فیصلہ جات ہونگے،مشترکہ طور پر اسٹینڈ لیں گے،یہ کاروان جب چلے گاان ظالم حکمرانوں کو خس وخاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔پریس کانفرنس کے بعد علامہ ناصر عباس جعفری کے سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے اعلٰی سطح کے وفد نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے خصوصی ملاقات کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree