12دسمبروہ سیاہ دن ہے جب نائیجیرین فورسز نے شیخ زکزاکی کے 6 فرزندوں سمیت سینکڑوں بےگناہ مسلمانوں کو شہید کیا ، علامہ مقصودڈومکی

12 December 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ 12 دسمبر وہ سیاہ دن ہے کہ جب نائجیریا کی فورسز نے نے اپنے ہی نہتے شہریوں پر گولیاں برسا کر سینکڑوں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا نائجیرین فورسز نے اغیار کی خوشنودی کے لیے یزیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ہی نہتی عوام کا قتل عام کر کے ظلم و بربریت کی سیاہ تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ عظیم انقلابی رہنما علامہ ابراہیم زکزاکی کے 6 جوان بیٹوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بلا جواز پابند سلاسل کیا گیا دنیا بھر کے انسانوں کو اور حقوق انسانی کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ ایک مظلوم اور بے گناہ قیدی کے آزادی کے لیے صدائے احتجاج بلند کریں.انہوں نے کہا کہ سینکڑوں نہتے شہریوں کے قتل عام پر ان سفاک قاتلوں کو جواب دہ ہونا چاہیے جنہوں نے کانو اور زاریہ میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ علامہ ابراہیم زکزاکی کو فوری رہا کیا جاٸے اور ان کا تسلی بخش علاج معالجہ کرایا جائے اس لیے کہ ان کی صحت کے حوالے سے ہمیں شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ نائجیریا کی حکومت کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ علامہ ابراہیم زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں ان کی صحت اور زندگی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری نائجیریا کی حکومت پر عائد ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree