سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزھراء کی پاکیزہ سیرت عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

07 January 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد) حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی یوم شہادت کے سلسلے میں مسجد امام مہدی علیہ السلام مہدی آباد گولاٹو میں خمسہ مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزھراء کی پاکیزہ سیرت عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے۔ سیدہ کائنات کا خطبہ فدکیہ علم و عرفان کا سمندر ہے۔ ہر انسان اپنے کلام سے پہچانا جاتا ہے خطبہ فدکیہ عظمت سیدہ زہراء کی تجلی گاہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانی عورت کے کردار کے بغیر نا مکمل ہے۔ ھاجرہ آسیہ مریم خدیجہ الکبریٰ سیدہ فاطمتہ الزہرا اور سیدہ زینب کبریٰ تاریخ انسانیت کی قابل فخر شخصیات ہیں کہ جن کا پاکیزہ کردار نسل انسانی کے لئے رہنما اصول قرار پایا۔ سیدہ فاطمہ الزھراء اولین و آخرین کی سردار ہیں۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ھستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنما بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں مغربی ثقافتی یلغار کا مقصد دینی اقدار کا خاتمہ کرتے ہوئے معاشرے میں بے حیائی عریانی اور فحاشی کی ترویج ہے۔ مغرب ثقافت کے شب خون اور مفاسد کے مقابلے کے لئے ہمیں سیرت سیدہ فاطمہ الزھراء کو اپنانے کی ضرورت ہے جو ہمیں حجاب عفت حیاء اور پاکدامنی کا درس دیتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree