ملک دشمن عناصر معمولی دیہاڑی دار افراد کو شہید کرنے کے بزدلانہ جرم کے ارتکاب پر عبرتناک انجام کے مستحق ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

20 January 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور کے علاقے انارکلی میں بم دھماکے کی شدید مذمت اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر  معمولی دیہاڑی دار افراد کو شہید کرنے کے بزدلانہ جرم کے ارتکاب پر عبرتناک انجام کے مستحق ہیں۔ملک دشمن عناصر کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلنے نہیں دیا جائے گا۔وطن عزیز کی سالمیت و بقا دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے مشروط ہے۔تکفیری گروہ استکباری طاقتوں کی ایما پر ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔ ملک دشمنوں کے عبرتناک انجام کے لیے ریاستی ادارے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو حکومت کی طرف سے مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور شہداء کے لواحقین کی دادرسی کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree