وحدت نیوز (اسلام آباد) لاہور پریس کلب کے ممبر اور نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر سید حسنین شاہ کو دن دہاڑے سرے عام بے دردی سے قتل کردیا گیا،اس افسوس ناک واقعے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم قائدین نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں اضافہ تشویش ناک ہے، چند روز قبل ملتان میں فخر عباس کو بھی بے دردی سے شہید کیا گیا اور اب لاہور میں صحافی حسنین شاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
انہوں نے پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قاتلوں کی فور ی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔