متنازعہ نصاب تعلیم کے خلاف ایم ڈبلیوایم کل وائٹ پیپر شائع کرے گی، علامہ مقصودڈومکی

07 February 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور نصاب سے متعلق کمیٹی کے کنوینیر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کے اعتراضات کے باوجود حکومت کی جانب سے مڈل کے متنازعہ نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کرنا افسوسناک ہے۔ حکومت اور وزارت تعلیم کی جانب سے نصاب تعليم کے حوالے سے ملت جعفریہ کے خدشات اور اعتراضات کو فوری طور پر دور کرنا چاہيے۔ متنازعہ نصاب کے یک طرفہ نفاذ سے قومی یکجہتی متاثر ہوگی۔ آئین پاکستان کی رو سے کسی بھی شہری کو اس کے مذہبی عقائد کے خلاف تعلیم نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے منگل 8 فروری کو متنازعہ نصاب کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔ جس میں دلیلوں کے ساتھ نصاب کے متنازعہ نکات کی نشاندہی کی جائے گی۔

جبکہ جمعہ 11 فروری کو ملک بھر میں متنازعہ نصاب کے حوالے عوامی آگاہی مہم کا دن منایا جائےگا۔ آئمہ جمعہ خطبات جمعہ میں متنازعہ نصاب میں موجود نقائص اور متنازعہ مواد کی نشاندہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے قومی اسمبلی کی ایک قرارداد کا سہارا لے کر صدیوں سے رائج درود شریف کو بدلنے کی کوشش کی ہے جو کہ سنی شیعہ مسلمانوں کے درمیان صدیوں سے رائج درود اور مسلمات کے خلاف ہے۔ ریاستی ادارے ملک میں مذہبی ہماھنگی کو فروغ دیں اور اختلافی امور کو اچھال کر مذہبی منافرت پھیلانے سے گریز کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree