وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے ہر دل عزیز رہنما یعقوب حسینی کے سانحہ ارتحال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ مختاراحمد امامی، علامہ مقصود ڈومکی،علامہ شفقت حسین شیرازی ، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ شبیر بخاری، علامہ اقبال بہشتی، اسدعباس نقوی،ملک اقرار حسین، نثار فیضی،حسین شاہ، انصرمہدی، عارف الجانی، آصف رضا ایڈوکیٹ ، منور جعفری سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے اپنےتعزیتی پیغامات میں کہاکہ آج ہم ایک نڈر اور جانفشاں جوان لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں۔
علامہ احمد اقبال رضوی نےکہاکہ یعقوب حسینی کی المناک رحلت کی خبر سن کر دل بہت رنجیدہ ہے ، مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ تشیع پاکستان کےحقوق کے لئے وہ جواں مردی کے ساتھ شبانہ روز ہراول دستے میں شامل رہے اور بے لوث خدمات سرانجام دیں پروردگار مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار معصومین ع میں جگہ عطا فرمائے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے کہاکہ برادر یعقوب حسینی کی وفات پر دل بہت دکھی اور افسردہ ہے لیکن اللہ کی رضا کے مقابل کسی کا چارہ نہیں۔باالخصوص علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت عرض کرتا ہوں اللہ کریم بحق محمد ؐوآل محمدﷺ ان کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی نے کہاکہ برادر یعقوب حسینی کی وفات سے جہاں انکے اھل خانہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے وہاں مجلس وحدت بھی ایک مخلص ومجاھد وبابصیرت لیڈر سے محروم ہو گئی۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس عطا فرمائے ۔ انکے خانوادہ و پسماندگان کے علاوہ انکے سب تنظیمی حلقہ احباب کو بھی تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں اور انکی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہوں۔
مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین وایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر یعقوب حسینی کی رحلت کی خبر سن کر بے حدافسوس ہوا ۔ رب کریم کی بارگاہ میں دست بادعا ہوں کہ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے مرحوم برادر کی مغفرت فرمائے ،بلندی درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ونشریات سید حسین شاہ اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مظاہر شگری سمیت میڈیاسیل کے دیگر اراکین نے کہا کہ برادرم یعقوب حسینی کی رحلت کا سن کر مجلس وحدت مسلمین کا ہر کارکن افسردہ ہے۔بظاہر خاموش طبع نظر آنے والے اس شخص کا منفرد لب ولہجہ اور مدلل انداز گفتگو اپنوں کے لیے شہد کی طرح شیریں اور مخالفین کے لیے تیز دھار والی تلوار جیسا تھا۔یہ شعر ان کی صفات پر صادق آتا ہےہو حلقۂ یاراں تو بریشم کی طرح نرم رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن برادرم حسینی کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگوہیں ۔