وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس میں برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے طب اور صحت کے ماہرین کے وفد کی ڈاکٹرمیثم علی کی سربراہی میں ملاقات ۔ اس ملاقات کا مقصد 13 رجب المرجب کی مناسبت مبارک پیش کرنا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملت کے لئے خدمات اور فلاحی (ADMC) کاموں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔
وفد کے سربراہ ڈاکٹر میثم نے مجلس وحدت مسلمین تمام مسئولین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورخصوصی طور پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خدمت سلام بھیجا اور ان کی صحت و سلامتی کی دعا کی ۔
وفد کے سربراہ نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی امور خصوصا ADMC کے برادران جس لگن محنت ،ایمانداری اور امانتداری کے ساتھ ملت کے فلاحی اوررفاعی امورمیں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ۔ ہمیں آپ سب برادران پر فخر ہے اور یہ ایثار اور قربانی قابل تحسین ہے ۔ ہم آپ کی کاوشوں پر مطمئن ہوجاتے ہیں جب دیکھتے ہیں ملت کی ہر مشکل گھڑی میں ایم ڈبلیوایم کے برادران موسمی حالات کی پرواہ کیے بغیر ملک کے دور دراز علاقوں میں رابطہ اور دورہ جات اور علاقے کے مستضعفین کی بروقت خدمت اور جذبہ خیر سگالی کو دیکھتے ہیں تو ہمارے حوصلے مزید بلند ہوجاتے ہیں ۔
ہم صرف اپنا وظیفہ سمجھتے ہوئے اپنے بردران کی حوصلہ افزائی اور آپ دوستوں کےپاکیزہ جذبوں کو سلام کی نیت سے حاضر ہوئے ہیں ۔ہمارے روابط ADMC کے شعبے میں جاری رہیں گے ۔ آپ سے گفتگو کرنے اورایم ڈبلیو ایم کے دوستوں سے ملنے کے بعد ہمارے احساسات میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ اور خدمت کا جذبہ بڑھا ہے ۔ برادر ناصر عباس شیرازی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔