متنازعہ یکساں تعلیمی نصاب کے خلاف ایم ڈبلیوایم کے کنونیر نصاب کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی کی علامہ افتخارحسین نقوی سے ملاقات

21 February 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے کنونیر نصاب کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی اور مرکزی سیکریٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین نے ممتاز عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں یکساں قومی نصاب کے متنازعہ نکات کی اصلاح اور نظر ثانی پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ موجودہ نصاب قومی وحدت اور پیغام پاکستان کے قومی بیانیے سے متصادم ہے۔ متنازعہ نصاب تعلیمی اداروں میں مسلکی تعصبات کا سبب بنے گا۔ لہذا حکومت اور وزارت تعلیم کو چاہیے کہ اس پر فوری نظر ثانی کرے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان اور قومی نصاب کمیٹی کے کنوینیر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجوزہ نصاب متنازعہ ہے جو مسلکی چھاپ کے سبب وطن عزیز پاکستان میں قومی وحدت کے لئے نقصاندہ ہوگا۔ متنازعہ نصاب فوری نظر ثانی کا متقاضی ہے۔ نصاب کی تدوین میں قرآن و سنت کے مسلمات اور مشترکات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک اقرار حسین نے کہا کہ حکومت وزارت تعلیم اور یکساں نصاب کمیٹی کو کروڑوں شہریوں کے خدشات اور تشویش کو سنجيدگی سے سننا ہوگا۔اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اپنی تالیف قانون میراث کتاب النکاح اور مسلم عائلی قوانین علامہ مقصود علی ڈومکی کو ہدیہ کیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree