ایم ڈبلیوایم رہنما حاجی زرمست خان کے جواں سال فرزند بھی سانحہ پشاور میں جام شہادت نوش کرگئے، علامہ راجہ ناصرعباس ودیگرقائدین کا اظہار تعزت

06 March 2022

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے بزرگ رہنما حاجی زرمست خان کے جواں سال فرزند مرتضیٰ علی جوکہ گذشتہ روز سانحہ جامع مسجد امامیہ کوچہ رسالدار پشاور میںتکفیری دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہوگئے تھے آج زخموں کی تاب نالاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

علی مرتضیٰ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا تھے،ڈاکٹرز نے ان کی جان بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکےاور آج خالق حقیقی سے جا ملے، ان کا جسد خاکی سکردو منتقل کردیا گیا ہے جہاں آج بعد نماز ظہرین جامع مسجد امامیہ ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

ایم ڈبلیوایم رہنما حاجی زرمست خان کے جواں سال فرزندعلی مرتضیٰ کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، اسد عباس نقوی ، آغا سید علی رضوی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین اور گلگت بلتستان اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے اراکین و وزراء نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیاہے۔

ایم ڈبلیوایم کےقائدین نے شہیدعلی مرتضیٰ کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال انہیں جوار سید الشہداء امام حسینؑ میں محشور فرمائے اور حاجی زرمست خان سمیت تمام پسماندگان کواپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر نصیب فرمائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree