وحدت نیوز(اسلام آباد) سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے پارلیمانی سیکرٹری ترقی نسواں و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ علی،پارلیمانی سیکرٹری سیاحت دلشاد بانو اور پارلیمانی سیکرٹری تعلیم ثریا زمان کی ملاقات،ملاقات میں احساس پروگرام سمیت گلگت بلتستان میں خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،اس موقع پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا کہ ملک کو غربت سے نکالنے میں احساس پروگرام کا اہم ترین کردار ہے، عالمی سطح پر اس منصوبے کو پذیرائی ملنا ہماری حکومت کی غریب دوست پالیسیز کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس نشوونما پروگرام کو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع تک وسعت دی جائے گی اور خاص طور پر خواتین کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔