وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے ایک انٹرویو میں پاکستانی قوم کو بھیکاری قرار دینے پر شدیدتنقید کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے،بھکاری ہمارا وہ حکمران طبقہ ہے جو امریکہ کی خوشنودی کو اقتدار کازینہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ھمارے حکمرانوں نے مختلف ادوار میں استکباری طاقتوں کی خوشامد کی بجائے تعمیر وطن کے لیے جدوجہد کی ہوتی تو آج ہماری قوم اقوام عالم کے سامنے باوقار انداز میں کھڑی ہوتی۔