ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجازبہشتی کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں، قائدین ِ وحدت کا اظہار تعزیت

21 April 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری شعبہ امور جوانان وخطیب ولایت علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کی والدہ محترمہ سید خیر النساء بنت سید قاسم شاہ موسوی طویل علالت کے بعد بارضائے الہٰی دارالفناء سے دار البقاءکی جانب کوچ کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کچورہ بلتستان میں ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جس میں سیاسی ، مذہبی وسماجی شخصیات سمیت علاقہ عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

علامہ اعجاز بہشتی کی والدہ محترمہ کی رحلت پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، علامہ مختارامامی، آغا سید رضا، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی، اسد عباس نقوی، ملک اقرار حسین، نثار فیضی،علامہ مقصودڈومکی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ شبیر بخاری، عارف الجانی ، آصف رضا ایڈوکیٹ ، مظاہر شگری، محترمہ زہرا نقوی، تمام صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان علامہ عبد الخالق اسدی، علامہ آغا علی رضوی، علامہ باقرعباس زیدی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ وحید عباس کاظمی ، علامہ یاسر سبزواری، علامہ برکت مطہری، وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم، ممبر جی بی اسمبلی شیخ اکبر رجائی، محترمہ کنیز فاطمہ، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ جی بی الیاس صدیقی ودیگر مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیاہے۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہاکہ خداوند متعال مرحومہ کوجوار جناب شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا میں محشور فرمائے اور آغا اعجاز بہشتی سمیت دیگر تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے ۔

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی اور دعائے خیر کی گئی جس میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی رہنمااور سینٹرل سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree