وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی سربراہی میںاسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانہ میں چینی نائب سفیر اور سیاسی اتاشی سے سانحہ کراچی یونیورسٹی کے تناظر میں تعزیتی ملاقات۔
وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات برادر اسد علی نقوی ، علامہ مقصود علی ڈومکی ،علامہ ضیغم عباس ،سید ابن حسن شامل تھے۔ایم ڈبلیوایم کے وفد کی جانب سے چینی سفارت خانے کو مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا تعزیتی پیغام پہنچایا گیا ۔
ایم ڈبلیوایم رہنماؤں نے کہا کہ چینی اساتذہ پر حملہ پاک چین دیرینہ دوستی پرحملہ تھا، دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
اس موقع پرمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بندکیئے۔چینی سفارتی حکام نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔