ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام یوم القدس پر ملک بھر میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد

30 April 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل،امریکہ اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلیوں کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی قائدین نے کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کو یقینی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم حکمران امت مسلمہ کے بدترین خیانت کارہیں۔اسلام آباد میں ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہوا جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ ریلی کے شرکا نے ڈی چوک تک مارچ کیا۔وفاقی دارالحکومت کی فضا امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ القدس بیدار، زندہ اور باضمیر لوگوں کا دن ہے۔حکیم الامت ، بت شکن امام خمینی کے بابصیرت اور دانشمندانہ اعلان کے باعث آج دنیا کے ہر کونے سے صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔ عالمی یوم القدس کسی مخصوص مکتبہ فکر کا دن نہیں بلکہ آج کے روز دنیا بھر میں شیعہ سنی مسلمان مل کر یوم القدس منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باطل نظام حکومت اورفکر کے خلاف امام عالی مقام حضرت حسین علیہ السلام مزاحمت کا سب سے بڑا استعارہ ہیں۔ہم اس امام برحق کے ماننے والے ہیں جنہوں نے فاسق وقت کی بیعت پر شہادت کو ترجیح دی۔اسرائیل و امریکہ اس دور کے بدترین فاسق اور اسلام دشمن ہیں۔ان کے خلاف میدان میں نکلنا حسینی ہونے کا ثبوت ہے۔فلسطین ، کشمیر اور یمن میں ظالموں اور غاصبوں کے خلاف مزاحمت کاروں کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔بلاشمہ حماس اور جہاد اسلامی کا کردار لائق تحسین ہے۔

 ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔لاہور میں علامہ عبد الخالق اسدی ، کراچی میں علامہ سید احمد اقبال رضوی ، پشاور میں علامہ سید وحیدکاظمی ، فیصل آباد میں ڈاکٹر افتخارنقوی گلگت میں علامہ آغا علی رضوی ، سکردو میں علامہ آغا نیر مصطفوی اور مظفر آباد میں سید یاسر عباس سبزواری نے یوم القدس ریلی کی قیادت کی۔مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں میں بھی القدس ریلی کا انعقاد کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree