وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن کااسلام آباد میں دوسرا روز شروع ہوچکا ہے۔دوسرے روز کا پہلا سیشن شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کے نام سے منسوب ہے جس میں ملک بھر سے کارکنان ،عہدیداران اورعلمائے کرام کی کثیر تعداد شریک ہے۔
دوسرے روز کے پہلے سیشن کا آغاز صبح 9:30 تلاوت کلام پاک سے ہوا قاری محمد باقرنے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔نظامت کے فرائض ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ انجام دے رہے ہیں۔مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
اس نشست میں تمام صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان نے اپنی اپنی صوبائی کارکردگی رپورٹس پیش کی ، صوبہ سندھ سے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی، سینٹرل پنجاب سے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی ،جنوبی پنجاب سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سلیم عباس صدیقی ، گلگت بلتستان سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ احمد علی نوری، بلوچستان سے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری جبکہ آزاد جموں کشمیر سےسیکریٹری تربیت مولانا اسرارحسین نے اپنی تنظیمی کارکردگی رپورٹس شرکائے اجلاس کے سامنے پیش کی۔
اس وقت صوبائی شوریٰ کے اجلاسوں کا انعقاد کیا جارہاہے، جس میں شوریٰ عالی کے نئے منتخب اراکین کے ناموں اور صوبائی کنونشن کے انعقاد کی تاریخوں پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔