ایم ڈبلیوایم کے اعلیٰ سطح وفدکی ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات ، ان کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا

23 May 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد کا مرکزی راہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔

وفد نے ان کے غیر قانونی گرفتاری کو حکومتی انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے مذمت کی،اور ان کیساتھ ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا  علامہ احمد اقبال رضوی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

 انہوں نے  شیری مزاری صاحبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور امریکی سامراج سے آزادی کی جدوجہد میں آپکے ساتھ ہیں ۔ وفد میں سید اسد عباس نقوی،علامہ شیر علی انصاری، ملک اقرار حسین،سید محسن شہریار ،مظاہر شگری شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree