علامہ حسنین گردیزی کی زیر صدارت اجلاس، علامہ سید وقارحسین رضوی مجلس علمائے شیعہ ہزارہ جات کےصدر منتخب

22 June 2022

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی کی زیر صدارت مدرسہ رسول اعظمؐ ایبٹ آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ کےعلماء کرام نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علمائے شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور علما کا معاشرے میں کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور فرمایا:معاشرے میں لوگوں کو بیدار کرنا اور حقیقی ناب اسلام کو متعارف کرانا علمائے کرام کی ذمہ داریوں میں سے ہیں علامہ صاحب نےعلمائے کرام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علمائے شیعہ پاکستان کی افادیت اور ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

اجلاس میںاتفاق رائے کے ساتھ حجة الإسلام و المسلمين سید وقار حسین رضوی صاحب کو مجلس علمائے شیعہ ھزارہ جات کا صدرمنتخب کر لیا گیا ۔اجلاس میں علامہ عیسی امینی مرکزی نائب صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان ،علامہ سید وقار حسین شاہ،مولانا عابد حسین، مولانا محمد تقی جعفری،مولانامحمد حبیب امینی،مولانا سید امداد حسین شاہ، مولانا سید وحیدعباس کاظمی، مولانا وقار شبیر نقوی، مولانا نذرعلی روحانی ،مولانا جہانزیب علی جعفری اور مولانا مظہر علی شاہ موجود تھے۔

 اس اجلاس میں علمائے کرام نے گستاخ بی بی سکینہ سلطان گل کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے اس گستاخ کو کرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree