وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار کے نائب صدر مولانا احمد علی روحانی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاراچنار کی علاقائی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے علاقے میں امن و امان کے قیام کو سب کی اولین ذمہ داری قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحاد امت پاکستان خصوصاً ضلع کرم کے امن امان کی ضامن ہے، ضلع کرم میں حالیہ رونما ہونے والے واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ بیرونی اور اندرونی قوتوں کو کرم کے اتفاق و اتحاد اور تعمیر و ترقی ہضم نہیں ہورہی۔ لہذا آپ اپنی صفوں میں اتحاد و اعتماد کی فضا کسی بھی صورت پر خراب نہ ہونے دیں۔