وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے علاقے میں بس حادثے کے نتیجے کے میں بیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثات عموماً ڈرائیوروں کی غفلت یا گاڑیوں میں موجود نقائص کے باعث پیش آتے ہیں۔ملک کی اہم شاہراہوں پر نگرانی کے نظام کو موثر بنایا جایا تاکہ اوور سپیڈ اور ریس لگانے والوں پر قابو پایا جا سکے۔اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کو تکنیکی لحاظ سے تسلی بخش جانچ پرتال کے بعد طویل روٹس پر چلنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ہمارے ملک میں ہر طرح کے ادارے اور قوانین تو موجود ہیں لیکن ان ہر عمل درآمد نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ اس دل خراش سانحہ میں لقمہ اجل بننے والوں کے لواحقین کے لیے حکومت معاوضے کا اعلان کرے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔