ایم ڈبلیوایم کی جانب سےصوبے اور اضلاع کی سطح پر عزاداری کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جس میں علماء کرام ذاکرین عظام بانیان مجالس پرمٹ ہولڈرز اور ماتمی دستوں کے ذمہ داران شریک ہوں گے،علامہ مقصود ڈومکی

14 July 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی عزاداری کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سربراہ عزاداری کونسل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آن لائن اجلاس میں عزاداری کونسل صوبہ پنجاب کے چیئرمین سید حسن کاظمی خیبر پختونخواہ کے چیئرمین سید نیئر عباس جعفری بلوچستان کے چیئرمین آغا سہیل اکبر شیرازی آزاد کشمیر کے چیئرمین سید اسرار عباس نقوی اور جنوبی پنجاب کے چیئرمین سید دلاور زیدی اور سید نجیب نقوی نے محرم الحرام میں عزاداری کونسل کی فعالیت اور ایام عزا کے مسائل کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ محرم الحرام نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کا مہینہ ہے جنہوں نے اپنی لازوال قربانی کے ذریعے دین اسلام کی بقاء کا انتظام کیا۔ کربلا تمام عالم انسانیت کے لئے  نجات اور فلاح کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا بنیادی آئینی حق ہے۔ جس پر قدغن اور پابندی کسی صورت قبول نہیں۔ عزاداری جلوس عزا اور مجالس عزا عظیم عبادت ہیں جو کسی پرمٹ کے محتاج نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام صوبے اور اضلاع کی سطح پر عزاداری کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جس میں علماء کرام ذاکرین عظام بانیان مجالس پرمٹ ہولڈرز اور ماتمی دستوں کے ذمہ داران شریک ہوں گے۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایام عزا کے مسائل کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے عزاداری کے انعقاد میں حکومتی تعاون کو یقینی بنائے۔ امن و اتحاد کے داعی علماء و ذاکرین پر بے جا پابندیاں اور عزاداروں پر مقدمات جیسے منفی اقدامات سے گریز کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree