پاکستانی قوم جیت گئی،غیرت وحمیت،آزادی خواھی جیت گئی،غلامی کو رواج دینے والے ہار گئے، علامہ راجہ ناصرعباس

18 July 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان و دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ھیہات مناالذلہ۔ذلت ہم سے دور ہے،اللہ کے فضل و کرم سے امریکہ، اسرائیل ،انڈیا اور ان کے داخلی ایجنٹوں کو عوام نے عبرت ناک شکست دے دی ہے۔خودمختار پاکستان کے بیانیہ کو فتح ہوئی۔پاکستان کے دشمن ہار گئے،پاکستانی قوم جیت گئی،غیرت وحمیت،آزادی خواھی جیت گئی،غلامی کو رواج دینے والے ہار گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree