محرم الحرام تبلیغ دین اور احیائے فکر حسینیت کا مہینہ ہے،علامہ مقصودڈومکی

18 August 2022

وحدت نیوز(رتوڈیرو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے رتودیرو کے قریب سید مصری شاہ کا تبلیغی دورہ کیا۔اس موقع پر سید مصری شاہ اور نصیب اللہ شاہ کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ محرم الحرام تبلیغ دین اور احیائے فکر حسینیت کا مہینہ ہے۔ سادات کرام مکتب اھل بیت علیھم السلام کی ترویج و تبلیغ کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیں لوگوں کی سادات کرام سے عقیدت ایک بہترین موقع ہے کہ سادات اس محبت اور عقیدت کو امت کی اصلاح کے لئے بروئے کار لائیں۔ نوجوان نسل کی دینی اور نظریاتی تعلیم و تربیت کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا ھدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام اور پیغام اھل بیت کی تبلیغ ہمیں اپنے گفتار اور کردار کو پاکیزہ بنا کر کرنی چاہیے تاکہ ہمارے کردار سے کردار آل محمد علیھم السلام کی خوشبو آئے۔

اس موقع پر مقامی مومنین اور سادات نے ماہ محرم الحرام کے پروگرامز اور گذشتہ سال کی ایف آئی آر کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایک وفد کے ہمراہ گوٹھ جکھرانی پہنچ کر فریقین میں صلح کرائی اور دعائے خیر کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے ضلعی صدر برادر عبد الرزاق جلبانی سابق رکن شورائے عالی سید آل محمد جعفری ،سید غلام شبیر نقوی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree