ایم ڈبلیوایم کے ممبر قومی اسمبلی انجینئرحمید حسین کی کوششوں سے پارا چنار ٹل شاھراہ آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی

03 August 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)پارا چنار ٹل شاھراہ آمد و رفت کیلئے کھول دی گئی ہے ۔ضلع کرم سےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے منتخب رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور سے اس سلسلے میں کامیاب مذاکرات کے بعد پشاور میں عبد الخالق پٹھان کی سربراہی میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ضلع کرم میں مسایل کے فوری طور پر حل کرنے میں آپنا کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا ھے اور زمینی تنازعات کے حل اور اس سلسلے میں فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا  اور وھاں دیرپا امن کےلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔ انجینئر حمید حسین نے دھرنے کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ دھرنا ختم کرے اگر حکومت نے سنجیدہ اقدامات نہ کئے تو وہ خود احتجاجی دھرنے میں عوام کے ساتھ بیٹھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree