سید اسدعباس نقوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفدکی آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی سے ملاقات، والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

07 August 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد کی آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی رہائشگاہ آمد۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی والدہ کے انتقال پر مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی ۔مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد نے آئی جی اسلام آباد جناب سید علی ناصر رضوی کی لاہور میں رہائش پہنچ کر ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے دعائے مغفرت کی اور اجتماعی فاتحہ خوانی ۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔سید اسدعباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا پیغام تسلیت بھی علی ناصر رضوی کو پہنچایا جس پر آئی جی اسلام آباد نے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید علی اکبر کاظمی ،خطباء ذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کوآرڈینیٹر جناب علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی ،صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ظہیر کربلائی ، پنجاب کے سیاسی سماجی رہنما جناب مرزا حاجی امیر عباس ، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ،ضلعی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب آفتاب علی ہاشمی ، ضلعی رہنما یونٹ صدر شالامار ٹاؤن جناب رانا آصف بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں شامل تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree