وحدت نیوز(لاہور) عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی مناسبت سے لاہور میں کار ریلی ۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت ۔
کار ریلی آغاز مسلم ٹاؤن موڑ سے ہوا جو فیروز پور اور ملتان روڈ روڈ سے ہوتے ہوئے کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے اختتام پر علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،ڈاکٹر دانش نقوی صدر مدنی میلاد کمیٹی اور مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے شرکاء سے خطاب کیا ۔
ریلی میں اہلیان لاہور کی کثیر تعداد نے شرکت کی کربلا گامے شاہ لاہور میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی مناسبت شمعیں روشن کی گئیں ۔