وحدت نیوز(اسلام آباد)قائد مقاومت اسلامی ، سربراہ حزب اللہ لبنان سید حسن نصراللہ ـــؒ کی اسرائیلی حملےمیں مظلومانہ شہادت کے خلاف آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک نکالی گئی شہید راہ قدس ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےسربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو اللہ کی راہ میں قتل کر دیئے جائیں ان کے بارے گمان نہ کرنا کہ وہ مر گئے ہیں۔ بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب سے رزق پاتے ہیں، وہ سب خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن سمجھتا ہے کہ حسن نصر اللہ کو شہید کر کے حزب اللہ کو ختم کر دیا ہے،حزب اللہ ایک فکر کا نام ہے۔ شہید حسن نصر اللہ غزہ کے مظلومین کے لئے اپنی جان قربان کی ہے۔شہید سید حسن نصراللہ عالم اسلام کا عظیم مجاہد اور شہید راہ قدس ہے۔ میرا دل بہت رنجیدہ ہے، لیکن یہ بہت بڑی کامیابی ہے، سب نے جنگ ختم کرنے کا کہا لیکن سید نے کہا جب تک غزہ پر جنگ بندی نہیں ہوتی وہ اسرائیل پر حملے نہیں روکیں گے، اسرائیل جس مقاومت کے محاصرے میں پھنس چکا ہے اور وہ اپنے خاتمے تک نہیں نکل سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ و اسرائیل ہم سب مسلمانوں کا دشمن ہے اور ہم اس اسلام کے اذلی دشمن کی دشمنی سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے ہمارے جسموں کو چھلنی کر دیا جائے، کھڑے کھڑے کردیاجائے۔ہم اپنے رہبر عظیم کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے میدان میں ہر وقت حاضر ہونگے۔دشمن اس وقت مایوسی پھیلا رہا ہے ہمیں مایوس نہیں ہونا۔ہم خون کے آخری قطرے تک زمانے کے ظالموں کے خلاف ثابت قدم رہیں گے۔