وحدت نیوز(اسلام آباد ) مرکزی مجلس چہلم شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے حوالے سے آنلائن میٹنگ کوآرڈینیٹر سید ناصر عباس شیرازی صاحب کی سربراہی میں منعقد ہوئی میٹنگ میں پبلیکشنز کی ترسیل دورہ جات سمیت ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں مجالس تکریم کے منعقد کیے جانے سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
آنلائن میٹنگ میں مجلس علماء مکتب اہلبیت علیہ السّلام کے علامہ اقبال بہشتی،علامہ عیسیٰ امینی،علماء امامیہ پاکستان کے علامہ ضیغم عباس،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا برادر مظاہر شگری،مرکزی دفتر کے انچارج برادر ارشاد بنگش،مرکزی رہنما ڈاکٹر یونس حیدری،ضلع راولپنڈی کے صدر مولانا اعوان علی شاہ ،صدر ضلع اسلام آباد برادر اسداللہ سمیت وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مولانا تصور علی مہدی اور برادر یاور علی کاظمی شریک تھے۔