مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور عہدے داروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اصلاح معاشرہ کا آغاز خود سازی سے کریں،علامہ مقصود ڈومکی

21 October 2024

وحدت نیوز(روجھان جمالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام روجھان جمالی میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ تنظیمی تربیتی ورکشاپ میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر و ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی و دیگر تنظیمی ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس موقع پر درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے دستور کی روشنی میں کارکنوں کی تنظیمی تربیت اور دورہ جات کی منصوبہ بندی شعبہ تنظیم سازی کے فرائض و اختیارات میں شامل ہے۔ تنظیم کے عہدیداران ہر سطح پر توسیع تنظیم پر کام کرتے ہوئے اس الہی تنظیم کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوم فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے۔ ہم ظلم اور ظالم کی مخالفت کرتے ہوئے عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل کے انسان دشمن نظام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور عہدے داروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اصلاح معاشرہ کا آغاز خود سازی سے کریں۔ تعلیم و تربیت کے ذریعے خود سازی کے مراحل طے کرنے والے کارکن ہی اس الہی تنظیم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس موقع پر درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے تنظیمی ذمہ داران اس الہی تنظیم کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے جدوجہد کریں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے تنظیمی کارکنوں کو عصر حاضر میں عالم اسلام کے مسائل اور مشکلات سے باخبر رہنا چاہیے تاکہ وہ حق اور اہل حق کا ساتھ دے سکیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر اور میزبان ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید فضل حسین شاہ نے شعبہ تنظیم سازی کی تربیتی ورکشاپ میں شریک تمام تنظیمی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree