ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کا اجلاس، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر چوتھی بار صدر منتخب، ایم ڈبلیوایم وفدکی خصوصی شرکت

24 October 2024

وحدت نیوز(لاہور) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اگلے تین سال کے ملی یکجہتی کونسل کے چوتھی بار صدر منتخب ہوگئے ۔ لاہور منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر جناب حافظ نعیم کی میزبانی اور ملی یکجہتی کے سربراہ جناب صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت سپریم کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ملک کی اہم دینی ،مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت ۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی اور مولانا ظہیر کربلائی نے کی ۔ اجلاس میں جناب لیاقت بلوچ نے گزشتہ تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ملی یکجہتی کے نئے سراہ کے چناؤ بارے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ اجلاس میں شریک تمام جماعتوں کے سربراہوں ،نمائندوں اور عہدیداروں نے بلا مقابلہ جناب ڈاکٹر صاحبزادہ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سمیت سمیت تمام شرکاء اجلاس اتفاق رائے اگلے تین سال کے ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کو ملی یکجہتی کا صدر منتخب کیا ۔

 حافظ نعیم امیر جماعت اسلامی نےخطبہ استقبالیہ دیا ۔ تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری جناب لیاقت بلوچ صاحب نے فردا ًفردا ًتمام جماعتوں کے معزز نمائندوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اور ان جماعتوں کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی ان کے بعد مرکزی اور آخری خطاب جناب ڈاکٹر محمد ابوالخیر زبیر نے تمام کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ ساتھیوں کے تعاون سے ملی یکجہتی کونسل کی شناخت باقی ہے ۔

 جناب ڈاکٹر محمد ابوالخیر زبیر سربراہ ملی یکجہتی کونسل نے جماعت اسلامی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور سراہا ۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی صاحب اپنے وفد کے ہمراہ اس اہم اجلاس میں شریک ہوئے اور خطاب بھی کیا ۔ مولانا ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree