علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پر ایم ڈبلیوایم کا پاراچنار کے محاصرے اور معصوم بچوں کی شہادت پر ملک گیر یوم احتجاج

20 December 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر پارہ چنار ضلع کرم کی مخدوش صورتحال کے خلاف ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں کیئے گئے،ملک بھر کی طرح مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو کے باہر کیا گیا، مظاہرے میں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت، مظاہرین نے ضلع کرم پارہ چنار کی ستر روز سے سڑکوں کی بندش، ادویات کی کمی سے معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر شدید احتجاج کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم پاکستان انجینئر ظہیر نقوی نے کہا کہ ضلع کرم پارہ چنار کے ستر روز سے بند راستوں کو فی الفور کھولا جائے، پارہ چنار اشیائے خوردونوش اور ادویات کی کمی سے کئی معصوم بچوں جان کی بازی ہار چکے ہیں، سرد ترین علاقے میں ایندھن اور دیگر ضروریات زندگی کا باہم نہ پہنچنا حکومتوں کی ناکامی و بے حسی کا ثبوت ہے، ریاست نے اپنے لاکھوں محب وطن شہریوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، حکومت جرگوں پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اس حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹتی ہے۔

صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ صوبے اور وفاق کی جانب سے برتی گئی مسلسل غفلت اور کوتاہی انسانی المیے کا باعث بن رہی ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور علاقے میں امن و امان کے قیام کی ذمہ داری کو پورا کریں، ہم سنگین مشکلات میں گھرے اپنے پارہ چنار کے غیور عوام کو ایک لمحے کے لیے بھی فراموش نہیں کر سکتے، غیر ذمہ دارانہ بیانات کی بجائے عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہمی کے عملی اقدامات کئے جائیں۔دیگر مقررین میں آغا اخلاق حسین، اعوان علی شاہ، مجلس وحدت اسلام آباد کے ضلعی صدر اسداللہ چیمہ شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree