گرینڈاپوزیشن الائنس اورجی ڈی اے کےدرمیان ایک اہم کمیٹی تشکیل، ایم ڈبلیوایم رہنما سید ناصرشیرازی بھی شامل

24 February 2025

وحدت نیوز(کراچی) ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان اور جی ڈی اے کی اعلی سطح میٹنگ میں مشترکہ سیاسی جدوجہد کے بنیادی نکات اور لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ایک اہم کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں جی ڈی اے سے سائیں زین شاہ، صفدر عباسی، سردار رحیم اور حسنین مرزا جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے جانب سے سلمان اکرم راجہ، صاحبزادہ حامد رضا،جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصرعباس شیرازی، حلیم عادل شیخ، ساجد ترین اور اخونزادہ حسین یوسفزئی کو نامزد کیا گیا ہے۔جی ڈی اے نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ قومی کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے اعلی سطح پر شرکت کا وعدہ کیا۔

علاوہ ازیں کمیٹی کا آئین کے تحفظ اور سیاسی استحصال کے خاتمے اور مشترکہ سیاسی جدوجہد کے نکات طے کرنے کے لئے اگلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سندھ میں اپوزیشن کو منظم طریقے سے دیوار کے ساتھ لگانے کی حکومتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے دھاندلی زدہ الیکشن پر مبنی جعلی اسمبلی کو تسلیم کرنے سے انکار کیا گیا۔ پورے ملک بشمول سندھ میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت سندھ سے مرتضی جتوئی اور دیگر سیاسی کارکنان شامل ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree