عراقی درالحکومت کے گردونواح میں متعدد بم دھماکے، 43 زائرین شہید169 زخمی، ایم ڈبلیو ایم کی شدید مذمت

17 June 2012

muzammat1گذشتہ تین دنوں سے عراق تسلسل سے دھماکوں کی زد میں ہے۔جن کا شکار معصوم شہری بن رہے ہیں۔ آج بغداد کے شمال میں واقع عدن اسکوائرمیں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جن میں حضرت باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے روضے اقدس کی زیارت کوجانے والے 43 زائرین شہید اور 169 شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ بغداد کے مغربی علاقے الشعلہ میں کار بم دھماکا ہوا 

جس میں دس افراد شہید اور چھتیس زخمی ہوئے۔ قبل ازیں بغداد کے شمال میں الدولعی میں ایسے ہی دھماکوں میں آٹھ افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں اب تک عراق کے آٹھ صوبوں میں بتیس بم دھماکے ہوئے جن میں تین سو اٹھارہ افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس سے جاری ہونے والے مذمتی بیان میں بغداد کے گرد ونواح میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ان قوتوں کی کارستانی قرار دیا ہے جو عراق میں امن کی دشمن ہیں۔بیان میں دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree