پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم حمید حسین نے لیبیا کشتی میں جاں بحق مزید 6مسافروں کی میتیں وصول کرکے لواحقین کے حوالے کردیں

28 February 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ضلع کرم پاراچنار کے مسافروں کی باقی رہ جانے والی 6  میتیں آج 28 فروری کو پاکستان پہنچنے پر وصول کیں۔جاں بحق افراد میں سراج الدین۔حیدر ثقلین۔آصف علی۔انیس خان۔اشفاق حسین اور نصرت خان شامل تھے۔

انجینئرحمید حسین نےاس المناک سانحے پر گہرے رنج وغم اور لواحقین سے دلی افسوس وہمدردی کا اظہار کیا ہے، پاکستانی جوانوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع حکمرانوں کی عوامی مسائل سے مسلسل عدم توجہی اور ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے، جب ملک میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر نہیں ہونگے تو وہ اس طرح خطرناک راستے اختیار کرتے ہوئےاپنی جانیں گنوانے پر مجبور ہونگے اور انسانی جانوں کے گھناؤنے جرم میں ملوث مافیا کے ہاتھوں اپنا جانی و مالی نقصان اٹھاتے رہیں گے، آج بھی میتوں کو پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارا چنار پہنچایا جائےگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree