وحدت نیوز(اسلام آباد)شیعہ مذہبی جماعتوں کے شیعہ رہنماؤں، اکابرین و سکالرز کا ایک اہم اجلاس (آج) 22فروری بروز منگل مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔جس میں یکساں نصاب تعلیم کے متنازع حصوں پر تفصیلی گفت وشنید کی جائے گی۔
یکساں نصاب تعلیم کے نام پر نئی نسل کے ذہنوں کو زہر آلود نہیں ہونے دیا جائے گا۔عدم برداشت اور عدم رواداری کے فروغ کے لیے جو طاقتیں سرگرم ہیں انہیں مل کر شکست دینے کے لیے مشترکہ موقف پر ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار آج کی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس آج بروز منگل شام چار بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی۔