امید ہے کہ نومنتخب چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی حقیقی عادلانہ اور منصفانہ معاشرے کی قیام کیلئے کردارادا کریں گے،علامہ راجہ ناصرعباس

10 September 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جسٹس انور ظہیر جمالی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے نو منتخب چیف جسٹس ملک میں عدلیہ کے وقار اور ساکھ کو بلند رکھنے کے لیے اپنے پیشہ وارنہ کردار کو احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔ملک میں امن و سکون کے حقیقی قیام کے لیے قانون و انصاف کی بالادستی اور غریب و امیر کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی اولین شرط ہے۔جس کے لیے عدالتی نظام پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ ظلم و انصاف کے ملے جلے ابواب سے رقم ہے۔ ماضی میں مختلف حکومتیں اور دہشت گرد طاقتیں اپنی حفاظت کے لیے عدلیہ کی چھتری کے نیچے پناہ لیتی رہیں جس سے قانون و انصاف کا خون ہوتا رہا اور مذموم عناصر کے حوصلوں کو تقویت ملتی رہی۔انہوں نے کہاریٹائرڈ جسٹس جواد ایس خواجہ کا یہ بیان کہ جج ،وکیل اور حکومت نظام عدل کی تباہی کے ذمہ دار ہیں ایک تلخ سچائی ہے۔ چیف جسٹس جمالی کے لیے یہ بیان اہداف کے تعین اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے رہنما ثابت ہو سکتا ہے۔علامہ ناصر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور اس کے قیام کے لیے ہر قسم کے تعاون کا یقین دہانی کراتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree